۲۹ مهر ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 20, 2024
تل ابیب

حوزہ/ غاصب صیہونی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر حزب اللہ لبنان کے کامیاب ڈرون حملے کے بعد تل ابیب حکام کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر حزب اللہ لبنان کے کامیاب ڈرون حملے کے بعد تل ابیب حکام کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے خبر اطلاع دی ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر پر آج صبح حزب اللہ لبنان کے ڈرون حملے کے بعد صیہونی حکام کے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کردیا گیا ہے، جو خوف و ہراس کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل، عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا تھا کہ ہم نے ایک خوف ناک اور انتہائی کشیدہ صبح کا آغاز کیا، شمالی علاقوں پر حملے کل رات سے جاری ہیں اور رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

مذکورہ ذرائع ابلاغ نے مزید واضح کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے السنوار کے قتل پر ردعمل کا اظہار کیا اور ہم نے آج صبح اس ردعمل کی شدت کا مشاہدہ کیا۔

صیہونی میڈیا نے تاکید کی کہ اب تک سینکڑوں ڈرون ہماری فضائی حدود میں داخل ہو چکے ہیں اور یہ تل ابیب کی کمزوری ہے کہ اسے تسلیم کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .